پاکستانی جیٹ طیاروں نے جنوبی افغانستان کے صوبہ کندهار میں متعدد مقامات پر بمباری کی ہے، جن میں کندھار ایئرپورٹ اور ایک فوجی مرکز شامل ہیں۔
حملوں کے نتیجے میں ایک اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر مشرقی سرحدی گزرگاہ تورخم میں افغان فورسز اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔















































