مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 19 فروری جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
روایت ہلال کمیٹی کو مختلف شہروں میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ہیں اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کیا۔
خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے۔



















































