پنجگور: ایک اور لاش برآمد

44

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ لاش پنجگور کے علاقے وشبود میں واقع رخشان ندی سے ملی۔ مقتول کی شناخت نواب ولد عبدین کے نام سے ہوئی ہے، جو پروم کے رہائشی تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کو مئی 2025 میں ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

اہل خانہ اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک ان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم اب ان کی لاش ملی ہے۔

خیال رہے پنخگور میں ایک ہفتے کے دوران ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں سے کم از کم چھ لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ جنہیں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔