نوشکی میں جھڑپیں جاری، پاکستانی فوج کا عام آبادی پر حملہ

250

نوشکی میں پاکستانی فوج اور بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہے۔ شہر میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی جاسکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز براہ راست عام آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا امکان ہے۔

شہر میں انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے، آمد و رفت بھی معطل ہے۔

خیال رہے بلوچ لبریشن آرمی نے ہفتے کی شب بلوچستان بھر میں مربوط حملوں کا آغاز کیا۔ آپریشن ھیروف کے تحت کوئٹہ، نوشکی سمیت 12 شہروں میں بیک وقت حملے کیئے گئے۔