بسیمہ : فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا

165

بسیمہ میں فورسز کا آپریشن جاری ۔

دی بلوچستان پوسٹ  ویب ڈسیک کو علاقائی زرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق فورسز نے بسیمہ کے مختلف علاقوں  سولیر، ٹوبہ، پشتکوہ بٹیجی کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق مختلف مقامات سے شدید فائرنگ کی آواز بھی آرہا ہے ۔

دریں اثناء واشـک گذ شتہ روز مغرب کے وقت واشک کے علاقے رخشان میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی تعمیراتی کمپنی  ایف ڈبلیو او کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکر کو نذر آتش کردیا-