اسلام آباد: جرمن سفارت کار کی لاش برآمد

401

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پاکستانی پولیس ذرائع کے مطابق متوفی جرمن سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری تھا، لاش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر کی لاش ایک کمرے سے ملی جو اندر سے لاک تھا، فی الحال کوئی مشکوک چیز سامنے نہیں آئی تاہم پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لا رہی ہے۔

جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں رہتا تھا۔