گورکوپ و گردنواح میں فوجی آپریشن جاری

199

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ و گردنواح میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر آپریشن کررہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق متعدد گاڑیوں پر مشتمل فورسز اہلکار علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں جبکہ ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں گذشتہ روز پاکستان فوج کی ایک گاڑی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے فوجی ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں پاکستان فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔