بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں چھ دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔