مختیار بلوچ 8 سال سے جبری لاپتہ ہیں۔ لواحقین

1

ضلع کیچ کولواہ بلور کے رہائشی مختیار بلوچ ولد نوربخش کے لواحقین نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے تربت سے 11 دسمبر 2016 کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں ۔

لواحقین نے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مختیار بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔