کوئٹہ: زرغون میں دوسرے روز فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

809

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دوسرے جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زرغون اور اس سے متصل علاقوں شعبان، سریشہ، ولی تنگی، تور شار میں گذشتہ روز سے پاکستان فوج کی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں تسلسل کیساتھ جاری ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج علاقے میں شیلنگ کی گئی ہے ۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔