پنجگور: بلوچ راجی مچی کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو حادثہ، دو افراد زخمی

282

قلات سے گوادر بلوچ راجی مچی میں شرکت کے لیے جانے والے قافلے کی ایک گاڑی کو گزشتہ شب ناگ کے مقام حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنکی شہید یسین جان بلوچ فٹبال کلب قلات کے کھلاڑی محمد یعقوب محمد شہی اور عنایت اللہ جتک کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔