تربت تعلیمی چوک میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

257

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے تربت میں تعلیمی چو ک پرقائم فوجی چوکی پر حملہ کر کے فورسز کے تین اہلکار زخمی کیے۔

انہوں نے کہاکہ کیچ کے علاقے تربت میں تعلیمی چوک پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو گزشتہ رات سرمچاروں نے 2 راکٹ کے گولے داغے جو چوکی پر گرئے جس سے تین فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے،حملے کے بعد حواس باختہ دشمن فورسز نے شدید فائرنگ کی۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،اور مادر وطن کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔