دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک سے 15 فروری کی رات کو فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر 2 بھائیوں برکت اللہ اور صدام ولد ہاشم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-
واضح رہے کے صدام کو اس سے پہلے بھی اغواء کیا جا چکا تھا جو 6 مہینے بعد بازیاب ہوگئے تھے-