گوادر: پاکستانی فوج کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، میرین ڈرائیو احتجاجاً بند

491

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جمعے کے روز پاکستان فوج کے اہلکاروں کی رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے خلاف رات گئے شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجاً میرین ڈرائیور کو بند کردیا ۔

حق دو تحریک کی اپیل پر شہری بڑی تعداد پر میرین ڈرائیو پر جمع ہیں اور رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آرمی کو شہر اور گلیوں سے نکالا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ مقامی رکشہ ڈرائیور پر بلاوجہ تشدد ناقابل قبول ہے جبکہ آرمی اہلکار گلی کوچوں میں تعینات ہیں جو کسی صورت قبول نہیں ۔

گوادر سے آمد اطلاعات کے مطابق احتجاج جاری ہے اور مزید لوگ میرین ڈرائیور آرہے ہیں۔