گوادر: پاکستانی فوج کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

454

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستان آرمی اہلکاروں نے مقامی رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

رکشہ ڈرائیور کے مطابق انہیں آرمی اہلکاروں نے روک کر بندوق کے بٹ سے مار کر شدید زخمی کیا ہے۔

اسپتال سے زخمی حالت میں رکشہ ڈرائیور نے وڈیو بیان میں کہا کہ آرمی اہلکاروں نے انہیں روک کر بلاوجہ تشدد کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی ہم خاموش رہے تو ہمیں مزید تنگ کیا جائے گا۔

حق دو تحریک نے ایک مختصر مذمتی بیاں میں کہا ہے کہ گوادر میں آرمی نے ایک رکشہ ڈرائیور کو شدید زدوکوب کیا ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں. آرمی فوری طور پر شہری حدود میں لوگوں کو تنگ کرنا بند کرے اور شہری حقوق کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ گوادر سے آج شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر میں پولیس اور دیگر فورسز کی موجودگی کے علاوہ فوج نے گلی کوچوں میں ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے عسکری حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے کہ فوج نے شہر میں ناکہ بندی کیوں کیا ہے ۔