بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ رات قلات شہر میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔