بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب گوادر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گوادر میں ملا بند کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔