امریکہ : 22 افراد کے قتل میں ملوث رابرٹ کارڈ کی لاش برآمد

101

مریکی پولیس کے مطابق گذشتہ دنوں 22 افراد کو قتل کرنے والے شخص کی لاش مل گئی

امریکہ کی ریاست میئن میں 22 افراد کو قتل کرنے والے شخص کی لاش دو دن بعد مل گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2 روز قبل ریاست مین میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملزم نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی، ملزم رابرٹ کارڈ سابق فوجی تھا جسے نوکری سے نکالا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بدھ کی رات امریکی ریاست مین کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 22 اموات اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس کے مطابق انھیں مسلح شخص کی تلاش ہے، جس کی شناخت 40 سالہ رابرٹ کارڈ کے نام سے کی گئی ہے۔

تاہم گذشتہ شب امریکی پولیس نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ بائیس افراد کے قتل میں ملوث رابرٹ کارڈ کی لاش انھیں ایک مکان سے ملی ہے اور امکان یہی ہے کے انھوں نے خودکشی کی، واقعہ کے حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے-