مستونگ: ادیب و پروفیسر صالح محمد شاد انتقال کرگئے

18

 ادیب اور پروفیسر صالح محمد شاد مستونگ میں انتقال کرگئے۔

پروفیسر صالح محمد شاد، ڈگری کالج مستونگ کے سابق پرنسپل رہ چکے ہیں جبکہ وہ نامور ادیب بھی تھے۔ صالح محمد شار، شہید وحید بلوچ کے والد محترم، شہید سلمان و شہید صلاح الدین اور بی ایس او آزاد کے سابق رہنما فضل بلوچ، بی آر ایس او کے سابق چیئرمین ایڈوکیٹ چیف عطاء اللہ بلوچ اور ایڈوکیٹ نجیب بلوچ کے چچا تھے۔

گذشتہ سال اگست میں پروفیسر صالح شاد کو آٹھ رشتہ کے ہمراہ پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر رکھا اور بعدازاں انہیں زخمی حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

صالح شاد کا شمار براہوئی کے نامور ادیبوں میں ہوتا ہے، ‘گروک غزلیات’, ‘ہنین خرین’, ‘کلام شاد’ اور شاعری کا مجموعہ شائع ہوچکے ہیں۔

آپ کے انتقال پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔