قلات کے علاقے منگچر میں تھانہ منگچر کے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور ان کے گن مین سلمان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد دونوں اہلکاروں کے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اپنے گن مین سلمان کے ہمراہ نجی گاڑی میں تھانے سے معمول کے گشت کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم گشت کے بعد دونوں اہلکار واپس تھانے نہیں پہنچے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی طور پر دونوں اہلکاروں کے ممکنہ اغوا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔













































