قلات: اغوا ہونے والے محمد خان احمدزئی بازیاب ہوگئے

163

محمد خان احمد زئی کو ان کے تین گن مینوں سمیت مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے قلات سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے خان قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان احمدزئی آج بازیاب ہو گئے ہیں۔

شاہی دربار قلات نے محمد خان احمد زئی کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ محمد احمد زئی کو پانچ روز قبل قلات کے علاقے خیسون دون کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے انکے محافظوں سمیت اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔