پنجگور: فوجی آپریشن جاری، مختلف مقامات پر مارٹر گولہ فائر

286

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چیدگی میں فوجی آپریشن اور مختلف مقامات پر مارٹر گولے فائر کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق چیدگی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر مارٹر گولے فائر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ڈرون طیارے بھی دیکھی گئی اور ایک ڈرون حملے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ تاہم حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔