مستونگ میں مہلک حملے کے دوران قابض فوج کے 13 اہلکار ہلاک کیئے گئے – بی ایل اے

553

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض فوج کے قافلے میں شامل ایک بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے تباہ کردیا، جبکہ ایک اور بکتر بند گاڑی اور دیگر گاڑیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ اس شدید حملے میں قابض فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بی ایل اے کا اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ اس کارروائی میں شامل تھا۔

ترجمان نے کہاکہ دریں اثناء، آج تربت کے علاقے حیرآباد میں سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے اور سیکورٹی کے لیئے موجود اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی، قلات، خاران، واشک، زہری اور چاغی میں بھی مزید 8 مختلف کارروائیاں سرانجام دیں۔

مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی تمام مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ان کارروائیوں کی مکمل تفصیلات بی ایل اے کے آنے والے ہفتہ وار بیان میں جاری کی جائیں گی۔