کوئٹہ: 25 اور 26 اگست کو ریلوے سروس معطل رہے گی

6

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی معطل رہے گی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی نہیں چلائی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس (ریفنڈ) کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں ہی منسوخ کر دیا گیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مسافروں نے ٹرین سروس کی بار بار معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ٹرینیں منسوخ کیے جانے سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوتے ہیں اور انہیں مالی و ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرین سروس کو بلا تعطل بحال رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے مسافر ٹرینوں میں سفر کرنے کی وجہ سے حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے اسے ہائی جیک کیا گیا تھا، جبکہ رواں سال ایک عسکری شٹل پر فدائی حملے میں درجنوں فورسز اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔