بلوچستان کے ضلع مستونگ اور کراچی سے تین افراد کے جبری گمشدگی کا شکار ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کے رہائشی 24 سالہ رحمت اللہ ولد سائب خان، جو پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں، اور 18 سالہ سلطان ولد سراج، جو طالب علم ہیں، کو یکم اگست 2026 کی شام تقریباً 5 بجے پڑنگ آباد، مستونگ سے فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق دونوں افراد کو تحویل میں لینے کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے گجّر، مشکے کے رہائشی 27 سالہ خلیل احمد ولد جان محمد، جو ایم فل کے طالب علم ہیں، کو 4 اگست 2026 کی شام تقریباً 6 بجے کراچی یونیورسٹی، کراچی سے رینجرز اور ملٹری انٹیلیجنس (MI) کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔


















































