پنجگور: پاکستانی فوج کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات

158

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو دیسی ساختہ بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر تاحال اس واقعے کی تصدیق یا ہلاکتوں کی تعداد جاری نہیں کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے کسی سرکاری ادارے کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واقعے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے باضابطہ طور پر قبول نہیں کی،