نوشکی: پاکستانی فورسز پر حملے

98

اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز پر دو مختلف مقامات پر حملے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلا حملہ اتوار کی صبح احمد وال پھاٹک کے مقام پر پاکستانی فورسز پر اُس وقت کیا گیا جب اہلکار پیدل گشت پر مامور تھے، جبکہ شام کے وقت بھی گومازگی کے علاقے میں فورسز کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

تاہم دونوں واقعات سے متعلق سرکاری اور عسکری حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستانی فورسز پر حملوں میں شدت دیکھی گئی ہے