بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی پانواں سے آمد اطلاعات کے مطابق پانوان میں نو روز سے جاری فوجی محاصرہ سے غذائی قلت پیدا ہوچکا ہے ۔ جبکہ ابتک متعدد شہری پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہوچکے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے دیگر علاقوں سے وابستہ مزدوروں اور کاروباری افراد کو پانوان سے نکلنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے پانوان میں گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد افراد کو جبری لاپتہ کر دیا گیا۔
جن میں برکت سخی داد، جلیل سخی داد، حسنین سخی داد، جنید یاروک اور محمد ولد حبش عمر 60 سال جو شہید حمل مومن کے والد کی شناخت ہوچکی ہے ۔
مجموعی طور پر اب تک چار درجن سے زائد افراد جبری لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ آج کنٹانی اور اس کے گردونواح میں بھی فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

















































