نوشکی: فورسز پر مسلح حملہ، بوزر گاڑیاں نذر آتش

97

نوشکی میں دو مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

نوشکی کے علاقے احمد وال میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء نوشکی، کیشنگی میں کوٹوری کے علاقے میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کی اور اس دوران معدنیات لیجانے والی دو بوزر گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے ‘معاشی ناکہ بندی’ کے تحت کنٹرول ہے۔ گذشتہ دو مہینوں کے دوران درجنوں گاڑیوں سمیت پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔