تربت: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بی ایل اے سے تعلق کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

75

بلوچستان کے ضلع تربت میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم ساجد احمد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم کو 30 نومبر 2025 کو پنجگور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ کا مؤقف تھا کہ ملزم دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی تیاری میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتاری کے دوران دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جبکہ عدالت نے مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں ممکنہ حملے کو ناکام بنایا گیا۔ تاہم، ملزم یا اس کے وکیل کی جانب سے فیصلے پر کسی ردِعمل کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔