کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائی جبری لاپتہ

153

پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان کے مرکزی شہری کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی نے کلی بروری میں گھر پر چھاپے کے دوران افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز نے 31 مئی کو بیس سالہ حسنین ولد عبدالرشید کو اور 2 جون کو انکے بڑے بھائی تئیس سالہ محمد رحیم ولد عبدالرشید کو تحویل میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں بھائی طالب علم ہیں اور پاکستانی فورسز کی جانب سے تحویل میں لئے جانے کے بعد دونوں تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔