چمالنگ: میجر توصیف سمیت 8 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

339

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج چمالنگ کے علاقے ‘بالا ڈاک’ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک مربوط حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے یہ کارروائی بی ایل اے کے انٹیلی جنس ونگ زراب کی فراہم کردہ درست خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرانجام دی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں پہلے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑایا گیا، جس کے بعد دوسری گاڑی پر شدید مسلح حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا اس کامیاب حملے میں میجر توصیف بھٹی سمیت دشمن فوج کے 8 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا بی ایل اے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔