پسنی، پنجگور: پاکستانی فورسز کی گاڑیوں پر آئی ای ڈی حملے

244
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع گوادر اور پنجگور میں دو مختلف بم دھماکوں میں پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج صبح گوادر کے علاقے پسنی میں شادیکور کے مقام پر پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناء پنجگور میں چیدگی کے علاقے میں اسی نوعیت کے ایک اور حملے میں فورسز کی ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے میں بھی متعدد اہلکاروں کے ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔