مستونگ: کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مرکزی پل پر دھماکہ، ٹریفک معطل

146

کوئٹہ تفتان شاہراہ پر جدید آباد کے مقام پر پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پل کو نقصان پہنچا، جبکہ ٹریفک معطل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 20 کلومیٹر دور مستونگ شہر تک سنی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، جبکہ شاہراہ پر ہر قسم کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔