مسلح افراد نے بڑی گاڑیوں کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ اور خاران میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی، جبکہ اس دوران چار ٹرالر گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا۔
مستونگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کردگاپ کے علاقے میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران چار ٹرالروں کو نذرِ آتش کردیا۔
مزید برآں خاران میں نوروز قلات کے مقام پر دو گھنٹوں سے کوئٹہ۔خاران شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے کنٹرول سنبھالا اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔
نوروز قلات، خاران سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر خاران۔کوئٹہ شاہراہ پر واقع ہے، اور نوشکی و کوئٹہ کو خاران سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ہونے کے باعث اسے اہم علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اور اس نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں، تاہم آج پیش آنے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔



















































