وندر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 3 افراد کی شناخت ہوگئی

50

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز و سی ٹی ڈی نے بڑی تعداد میں سرچ آپریشن کی اور گھر گھر تلاشی کے دوران مکینوں پر تشدد، لوٹ مار و تھوڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئیں۔

پاکستانی فورسز اس دوران متعدد افراد کو تحویل میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جن میں سے تین افراد کی شناخت نوید احمد ولد عبدالقیوم زہری، سولہ سالہ جاوید ولد عبدالقیوم زہری اور پندرہ سالہ شہزار ولد محمد شریف زہری کے ناموں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی خاندان سے رشیدہ بی بیی اور رحیم زہری کو کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیا گیا جو بعد ازاں بازیاب ہوئے جبکہ تابش وسیم اور ظہور احمد کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کرنے کے بعد جعلی مقابلوں میں قتل کیا تھا۔

لواحقین اور اہل علاقہ کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے وندر سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے دیگر افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔