بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مختلف شاہراہوں پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے کنٹرول حاصل کیا۔ اس دوران فورسز کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا
نوشکی شہر کے قریب قادر آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے انام بوستان روڈ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے گھنٹوں تک ناکہ بندی کی۔ مسلح افراد نے اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے گرفتاریاں بھی عمل لائی گئی تاہم گرفتار افراد کی شناخت اور تعداد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثناء علاقے میں شدید فائرنگ کے ساتھ کم از کم تین زور دار دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی۔
قبل ازیں نوشکی میں نیامدرگی کے علاقے میں نوشکی – خاران روڈ پر مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے تاحال واقعات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔



















































