کوہلو مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک

0

مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک شخص کو ہلاک کردیا، لاش برآمد

کوہلو پولیس انتظامیہ کے مطابق آج نامعلوم مسلح افراد نے شیر افضل زرکون نامی شخص کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں موجود تھے، حملہ آوروں نے گھات لگا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاش قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئی، جسے ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔