پنجگور: جبری گمشدگی لاپتہ چار افراد کی لاشیں برآمد

121

پنجگور کے علاقے پروم سے چار افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کو پروم جائین ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت اور واقعے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں افراد کو پاکستانی فورسز کی جانب سے ہسپتال لایا گیا۔ جاں بحق افراد میں سے دو کی شناخت مروان ولد حمزہ اور ہاتم ولد حاجی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق انہیں 5 اپریل 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ دیگر دو افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔