خاران: سہیل سرپرہ نامی نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

101

ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 12 جون کو رات کے وقت فورسز نے خاران شہر سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سہیل سرپرہ ولد حاجی ظہیر احمد سرپرہ کے طور پر ہوئی ہے، جو خاران کے قلعہ محلہ کے رہائشی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، سہیل سرپرہ 12 جون کی شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے نکلا تھا۔ رات کو جب وہ واپس گھر کی جانب آ رہا تھا تو راستے میں پاکستانی فورسز نے اُسے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

سہیل سرپرہ کے اہلِ خانہ نے خاران پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور اُن کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔