بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

174

ضلع کیچ اور سبی سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان سے ضلع کیچ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کل صبح پاکستانی فورسز نے تربت کرکی سے بخشل نامی ڈرائیور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واقعہ کے خلاف جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے شخص کے اہلخانہ نے کرکی کے مقام پر احتجاجاً سی پیک روڈ کو بند کردیا ہے احتجاج کے باعث سی پیک شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تربت انتظامیہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بخشل کو فوری طور پر بازیاب کرائے بصورت دیگر ہمارا احتجاجی دھرنا سی پیک شاہراہ پر جاری رہیگا۔

دوسری خانب کیچ کے علاقے کیکن سے اطلاعات ہیں اٹھارہ اکتوبر گھر جاتے ہوئے عطاء محمد نامی شخص کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

اسی طرح سبی سے پاکستانی فورسز نے جاور ولد دلاور کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جس کے بعد سے اس کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوئے کہ کہاں ہے۔