وکلاء جبری گمشدگی، انسانی حقوق کے ادارے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا نوٹس لے۔ بی وائی سی

122

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق ایک بار پھر بلوچستان جبری گمشدگیوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے وکلاء کی جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل اور ایڈووکیٹ فدا دشتی کی جبری گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے، دونوں وکلاء کو گزشتہ رات کوئٹہ میں ریاستی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

تنظیم نے کہا ہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وکلاء سمیت کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے بلوچ نوجوان محفوظ نہیں ہیں، ریاستی ادارے اور فورسز تعلیم یافتہ بلوچ نوجوانوں کو بغیر کسی ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کے جبری لاپتہ کررہے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف فوری طور پر آواز بلند کریں۔