ڈیرہ بگٹی سیکورٹی فورسز کا آپریشن، گھر گھر تلاشی، کسانوں کے اناج قبضے میں لے لئے

221

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے حبیب راہی، کوڑدان، سیاہ آف، ترکی لانڈی سمیت قریبی علاقوں میں گھر گھر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکار گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقامی لوگوں کے حالیہ تیار ہونے والے چنے گندم کے اناج کو لوٹا جارہا ہے۔

بلوچ ریپلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن شروع کیا ہے جس میں کوردان، حبیب راہی، لنڈی، ترکی اور سیا عاف جیسے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فورسز نے مقامی لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کا غلہ لوٹ لیا ہے۔ تاہم سرکاری حکام کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔