مشکے: پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو پوسٹ بلاکر لاپتہ کردیا

145

بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے شڑدوئی تنک کے رہائشی حاصل ولد محمد حسن نامی شخص کو پاکستانی فورسز نے اپنے پوسٹ بلاکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو فورسز نے ایک اور علاقہ مکین کے ساتھ پنڈکی میں واقع پوسٹ پر بلایا تھا جب وہ دونوں گئے تو حاصل کو حراست میں لے لیا گیا اور اسکے ساتھی کو چھوڑ دیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ حاصل کو یہ تیسری بار ہے فورسز جبری لاپتہ کر رہے ہیں اس سے قبل انہیں دو دفعہ غیر قانونی طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا ۔