زامران میں دشمن چوکی پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

313

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں بامبلو کے پہاڑ پر قائم دشمن چوکی پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے 12 اپریل کی شام چار بجے جدید و بھاری ہتھیاروں سے دشمن فوج کے چوکی کی حفاظتی مورچے کو نشانہ بنایا، حملے میں مورچے کو شدید نقصان پہنچا اور دشمن کے ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔