ہرنائی میں تیل و گیس کمپنی کے گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

421

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج ہرنائی میں استحصالی تیل و گیس کمپنی کے اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کی ٹرک کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ کمپنی اور قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو لے جارہی تھی، دھماکے کی زد میں آنے سے کمپنی کا ایک اہلکار اور دو فوجی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ بارہ اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ کمپنی ہرنائی و گردنواح میں مختلف مقامات پر استحصالی پروجیکٹس کے تحت بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار کررہی ہے۔ یہ کمپنی قابض پاکستانی فوج کی شراکت سے قائم کی گئی ہے جو ہرنائی، مچھ بولان و دیگر مقامات پر اپنے استحصالی پروجیکٹس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی، بلوچ سرزمین پر کسی بھی استحصالی کمپنی کو قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی اجازت نہیں دے گی۔ اس طرح کے اعمال میں شریک تمام کمپنیاں ہمارے نشانے پر ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔