بلوچ ڈاکٹررز فورم کی ڈی ایچ او پنجگور کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی مذمت

116

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے آج ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر پنجگور کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہمارے ڈاکٹر شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاتے ہیں تو صحت کے شعبے میں مافیا ڈاکٹروں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب ان سب رکاوٹوں کے باوجود ہمارے ڈاکٹر غیر فعال اسپتالوں کو فعال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس جیسے مافیا تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ان مافیا کو پارلیمانی پارٹیاں سپورٹ کرتی ہیں اور ان کی آشیرواد بھی حاصل ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اب ان مافیاؤں کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں اور تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ ان کے خلاف آواز اٹھائیں بصورت دیگر یہ ناسور ہمارے تمام اداروں کو تباہ کرکے اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کریں گے۔

ترجمان نے آخر میں کہا یہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر صمد صادق کو فوری گرفتار نہیں کہا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے جس میں ٹوکن ہڑتال اور پھر تمام اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ شامل ہیں ۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا ملزم کو گرفتار کرے ۔