کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک

232

ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بالاچ ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تمپ کے علاقے بالیچہ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

لاش کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔