بولان میں قابض پاکستانی فوج کی رسد گاڑی کو بم حملے میں تباہ کردیا – بی ایل اے

558

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں جعفری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دشمن فوج کی پوسٹ پر رسد پہنچا رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔