اینڈرسن ٹیسٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر

52

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انگلش فاسٹ باؤلر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے اپنی 700 وکٹیں مکمل کیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے باؤلر ہیں، ان سے قبل سپنرز متیھا مرلی دھرن نے 800 جبکہ شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔